لالہ موسیٰ (محمد کامران)رمضان میڈی کیئر دینہ چکیاں بازار میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی دارلشفقت خالقیہ رزاقیہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کے طالبعلم تھے بچوں کی آمد پر بانی و چیرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل محمد عثمان عزیز قادری نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا .اس موقع پر بچوں نے اپنے ہاتھوں سے رمضان میڈی کیئر دینہ چکیاں بازار لالہ موسیٰ کا افتتاح کیا،چلڈرن سپیشلسٹ تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسی ٰڈاکٹر نوید ملک نے بتایاکہ رمضان المبارک کا پورا مہینہ دن ایک بجے سے لیکر شام سات بجے تک فری چیک آپ اور ضرورت مندوں کو فری میڈیسن فراہم کی جائیں گی۔