لالہ موسیٰ (محمد کامران)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے ڈنگہ اور کنجاہ میں نئے ویکسینیشن مراکز قائم کر دئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ایم پی اے میاں اختر حیات کے ہمراہ ویکسینشن سنٹر ڈنگہ کا افتتاح کیا،ڈی پی او عمر سلامت،
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس، ڈی ایچ او /فوکل پرسن ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایم ایس آر ایچ سی ڈنگہ ڈاکٹر یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ڈنگہ میں ویکسینیشن سنٹر رورل ہیلتھ سنٹر کی بلڈنگ میں جبکہ کنجاہ میں میونسپل کمیٹی لائبرئری کی عمارت میں ویکسی نیشن سنٹر بنایا گیا ہے، قبل ازیں گجرات میں سپورٹس جمنزیم باالمقابل عزیز بھٹی شہید ہسپتال، لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ اور ریسکیو 1122بلڈنگ سرائے عالمگیر میں ویکسی نیشن مراکز قائم ہیں، دو نئے مراکز کے قیام سے ضلع میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد پانچ ہو جائے گی جبکہ مستقبل میں جلالپور جٹاں اور کوٹلہ ارب علی خاں میں بھی ایسے ہی مراکز قائم کرنے کی تجویز حکومت پنجاب کو دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں پچاس سال سے ساٹھ سال تک عمر کے افراد کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر میسج کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کروانے والے افراد پیغام موصول ہونے کے بعد متعلقہ ویکسی نیشن سنٹر آئیں تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔ قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی،قبل ازیں ڈی سی گجرات سیف انور جپہ نے سستارمضان بازار ڈنگہ کادورہ بھی کیا۔