لالہ موسیٰ (محمد کامران )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد نے گجرات کا دورہ کیا، رمضان بازارشاہ جہانگیر، کا معائنہ کیا، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد، ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خاں، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد نے رمضان بازاروں سبزیوں، پھلوں، ایگری فئیر پرائس، دالوں، چینی، آٹا کے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو بہترین سہولیات،رمضان بازاروں میں آٹا، چینی سمیت تمام اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بعدازاں صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے کرونا ویکسی نیشن سنٹر جمنیز یم گجرات کا دورہ کیا،ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسین لگوانے کے لئے آئے شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع کر دی گئی ہے، شہری 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، ویکسی نیشن کیلئے اطلاع ملنے پر شہری ویکسی نیشن سنٹر آئیں تاکہ انہیں زحمت نہ ہو۔