پاکستان شہریوں پر 17مئی کے بعد بھی سعودیہ میں داخلے پر پابندی عائد

لالہ موسیٰ (محمد کامران) سعودی عرب واپس جانے کے خواہش مند پاکستانی محنت کشوں کیلئے بہت بری خبر، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر 17 مئی کے بعد بھی مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب واپس جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق اگلے ماہ 17 مئی سے مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، تاہم اب سعودی ائیرلائن کے اعلامیہ نے پاکستانی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔سعودی ائیرلائن کے اعلامیہ کے مطابق 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے باوجود 20 ممالک کے شہریوں کو مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے فروری 2021 میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی تھی، یہ پابندی 17 مئی کے بعد بھی برقرار رہے گی۔ پاکستان سمیت 20 ممالک میں کرونا وائرس نے دوبارہ سے سر اٹھایا، اسی وجہ سے ان ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں