ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا رمضان بازار ڈنگہ کا دورہ

لالہ موسیٰ ( محمد کامران )ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے گزشتہ روز ایم پی اے میاں اختر حیات ،DPOعمرسلامت ، ACخالد عباس کے ہمراہ رمضان بازار ڈنگہ کا دورہ کیا ، ان کی آمد پر نائب تحصیلدار عمار عدنان گوندل ، سی او ملک محمد علی اعوان اور انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ ڈنگہ محمد اختر نے ان کا استقبال کیا اور مختلف سٹالز کا وزٹ کروایا ، ڈپٹی کمشنر اور DPOگجرات نے شاندار انتظامات اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، اور سٹالز پر چینی آٹا سمیت دیگر اشیاءکی مقدار اور کوالٹی کے بارے میں خریداروں سے گفتگو کی انہوں نے رمضان بازار انتظامیہ کی طرف سے خریداروں کے بیٹھنے کےلئے کرسیاں فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا اس موقع پر انہوں نے آٹا ، چینی ، فروٹ ، کھجور اور روز مرہ اشیاءکے سٹالز پر موجودہ گاہکوں سے رمضان بازار میں سستی اشیاءکی فراہمی اور سہولیات کے بارے میں بات چیت کی ۔ ACکھاریاں خالد عباس سیال ، ایم پی اے میاں اختر حیات ، DPOگجرات عمر سلامت ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ ملک محمد علی اعوان ، نائب تحصیلدار عمار عدنان گوندل ، SHOتھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ ، راجہ خالد پرویز ، چوہدری وقاص شمشاد ، چوہدری علی ریاض و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں