Mandi-Bhauddin

کڑیانوالہ(دکھوعہ) میں چند روز قبل ہونے والا اندھا قتل، قاتل بیوی اور اس کا آشنا نکلے.

گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے چند روز قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس کر لیا، بیوی اور اسکا آشنا قاتل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ دکھوعہ میں نامعلوم ملزمان نے محمد شفیق نامی شخص کو ٹوکے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

وقوعہ کی اطلاع پر ڈیس ایس پی صدراورایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ ایس آئی فیاض احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور موقع سے شواہد اکھٹے کئے۔  مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ کو نامعلوم ملزمان کو جلد تلاش کر کے گرفتار کرنے کی ہدایایت جاری کیں جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کوایک ہفتے کے اندر ٹریس کرلیا۔

ملزم مقتول کی بیوی جازبہ سحر اور اسکا آشنا علی رضا نکلے۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انکے درمیان ناجائز تعلقات تھے ملزمہ جازبہ سحر نے وقوعہ کی رات اپنے شوہر کو رات کے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا کر بے ہوش کر دیا تھا اور اپنے آشنا علی رضا کو فون کال کر کے بلا یا، دونوں نے ملکر گھر میں موجود ٹوکے اور کلہاڑی کے وار کر کے محمد شفیق کوبڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملزم علی رضا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس کہ پہنچے پر ملزمہ نے واقعہ سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل ٹوکہ اور کلہاڑی  برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈ ی پی او گجرات نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر نے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں