ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

لالہ موسیٰ (محمد کامران)ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا ریمارکس کی مذمت،اس موقع پر سیدفیض الحسن شاہ ایم این اے نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں ناموس رسالتؐ کامقدمہ لڑا ہے۔ عالمی سطح پر ہر فورم پر وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر آواز بلند کی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی نامو س رسالتؐ پر آواز بلند کی،آئندہ بھی ہماری آواز ہرفورم پر گونجے گی،اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ بھی ہمراہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں