لالہ موسیٰ (محمد کامران ) روزہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔حاجی شکیل احمدقریشی . روزہ انسان کو تقویٰ کا درس دیتا ہے ۔رمضان المبارک میں روزہ اور قرآن پاک کی برکت سے تقوی کے حصول کے ساتھ ساتھ روحانی و جسمانی بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے روزہ انسان پر تزکیہ نفس اور تقوی و طہارت حاصل کرنے کیلئے فرض کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران وچیئرمین شوزایسوسی ایشن لالہ موسیٰ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اس کے جملہ مقاصد اور تقاضوں کو سامنے رکھ کر روزہ رکھیں۔ رمضان المبارک تمام مہینوں سے افضل اور بابرکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزہ جسم کی زکوٰة ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس ماہ کو پالیتے ہیں اور اس کا ادب و احترام کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں جتنی زیادہ عبادت کرینگے اتنا ہی اللہ تعالیٰ اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ارد گرد غریبوں کاخاص خےال رکھنا چاہےے ۔ مسلمانوں کو روزہ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے غریبوں،مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے