Sant-Pura

کھاریاں. (سنت پورہ) میں 24مستحق افراد کو پانچ پانچ مرلہ کے مفت رہائشی پلاٹس.

تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں سنت پورہ میں 24مستحق افراد کو پانچ پانچ مرلہ کے مفت رہائشی پلاٹس فراہم کئےگئے ہیں،

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، اے سی کھاریاں خالد عباس سیال نے گورسی برادران کیطرف سے حقداران میں الاٹنمنٹ لیٹرز تقسیم کئے۔  وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق کم آمدنی والے افراد کو گھر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے چوہدری عزیز احمد گورسی اور انکے ساتھیوں چوہدری سہیل اقبال گورسی، چوہدری سجاد اقبال گورسی، چوہدری نوید اقبال گورسی، چوہدری ندیم اقبال گورسی اور چوہدری نذیر احمد گورسی نے علاقہ میں قیمتی اراضی وقف کی ہے جہاں مستحق افراد اپنے گھر بنا سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع گھر بنانے کیلئے پلاٹ حاصل کرنیوالے افراد کو مبارکباد دی اور چوہدری عزیز احمد گورسی اور گورسی برادران کے جذبہ کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، موجودہ حکومت ہاوسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کم آمدنی والے افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عزیز احمد گورسی اور انکے ساتھیوں کا جذبہ دیگر صاحب ثروت افراد کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں