لالہ موسیٰ (محمد کامران)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایس پی عمران ریاض کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا،سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ میں نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا اور منڈی میں ریٹ کارڈ بھی چیک کئے.ہر دوکاندار کو سختی سے کہا کہ رےٹ کارڈ سامنے اور نمایاں لگائیں .انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کرنے والوں، منافع خوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا . عوام کو ریلف دینے کےلئیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں . ریٹ سے زائد اشیا کی فروخت جرم ہے