کھاریاں(جبار علی ساگر) تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ عروج پر دن دیہاڑے عوام کو گم پوائنٹ پر لوٹا جارہا ہے۔پولیس صرف ناکوں تک ہی محدود ہے اور ناکوں پر بھی شرفاء کو ہی تنگ کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی تہال کے نزدیک پلی ہر موضع نوتھیہ کے عرفان نامی نوجوان سے 35 ہزار روپے چھین لئے گئے۔ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔عوامی حلقے پے در پے وارداتوں سے سخت تشویش کاشکار ہو چکے ہیں عوام میں خوف وہراس اور عدم تحفظ کی فضاء پائ جارہی ہے۔عوامی حلقوں نے آئ جی پنجاب سے صورت حال نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔یاد رپے کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتہ کےدوران اسی علاقہ میں ڈکیتی کی یہ 8 ویں واردات تھی۔۔