Kharian-Corona-virus

کھاریاں کرونا کی تیسری لہر تباہ کن ہے۔عوام اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے حکومتی ایس او پی پر عمل کریں

کھاریاں(جبار علی ساگر) کرونا کی تیسری لہر تباہ کن ہے۔عوام اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے حکومتی ایس او پی پر عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے احتیاط نہ کرنے پر روزانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔وہاں قیامت صغری برپا ہے انسانی جانیں صرف بے احتیاطی کی وجہ سے ضائع ہورہی ہیں۔حکومت پاکستان ان خطرات سے عوام کو بچانے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ان عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پی پر رضاکارانہ طور پر عمل کریں تاکہ اس وباء سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی تیسری لہر جان لیوا ہے واحد علاج احتیاط ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں