لالہ موسیٰ (محمد کامران)ضلع گجرات میں کوروناکیسزبڑھنے سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند ،انتظامیہ کے رمضان بازاروں میں مصروف ہونے پربازاروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد برائے نام رہ گیا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوروناکیسزبڑھنے کی وجہ سے ضلع گجرات کو تعلیمی اداروں کے ایک روز کھلنے کے بعد دوبارہ بندکرنے کااعلان کردیاہے جبکہ دوسری طرف عوام کی طرف سے کوروناایس اوپیز پر عملدرآمدنہ ہونے کے برابر ہے ،بازاروں میں عوام بغیرماسک کے نظر آتے ہیں ،انتظامیہ کے رمضان بازار میں مصروف ہونے سے دوکانداروں اور گاہکوں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے،جس سے کوروناکیسزمزیدبڑھنے کاامکان ہے۔