Syed-Muhammad-Naveed-Ul-Hassan

فضائے بدر پیدا کی جائے تو آج بھی فرشتے نصرت کیلئے اتر سکتے ہیں ۔سید محمد نوید الحسن مشہدی

فضائے بدر پیدا کی جائے تو آج بھی فرشتے نصرت کیلئے اتر سکتے ہیں ۔سید محمد نوید الحسن مشہدی
غزوہ بدر حق وباطل کا عظیم معرکہ ہے ۔فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔اظہار خیال
غزوہ بدر جذبہ جہاد اور شوق جہاد کا درس دیتا ہے ۔
جذبہ جہاد کی بدولت ہی قومیں فتوحات اور کامیابیاں سمیٹتی ہیں ۔ کھاریاں (جبار ساگر)جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر حق وباطل کاعظیم معرکہ اور یوم الفرقان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر اسباب سے زیادہ رب پرتوکل کا درس دیتا ہے ،کفار کے مقابلے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ
غزوہ بدر جذبہ جہاد اور شوق جہاد کا درس دیتا ہے ۔جذبہ جہاد کی بدولت ہی قومیں فتوحات اور کامیابیاں سمیٹتی ہیں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ غزوہ بدر میں اہل ایمان کو خوب آزمایا گیا اور مخلصین کو بھی جانچا گیا ۔اگر آج امت مسلمہ جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر حق بلندی کیلئے نکلے تو کامیابی اس کی مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر یہ درس دیتا ہے کہ ایمان وتوکل علی اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفاداری میں ہمیشہ کامیابی مقدر بنتی ہے ۔اخلاص وہمت سے حالات سربسر بدل جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں