برازیل : زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کا اعضائے مخصوصہ کاٹ کر جنگلی سورکو کھلادیاگیا
برازیل میں اپنی سگی بھانجی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کا پوشیدہ عضو کاٹ کر سور کو کھلا دیا گیا۔ غیرملکی اخبار کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے علاقے بوکائیوا میں پیش آیا جہاں 36سالہ شخص نے اپنی 20سالہ بھانجی کے ساتھ بربریت کی کوشش کی ، جس پر اس لڑکی کے بوائے فرینڈ اور ایک کزن نے پولیس کو بلانے کی بجائے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور اس شخص کو پکڑ کر اس کا عضو مخصوصہ کاٹ کر ایک سور کے آگے ڈال دیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کا بوائے فرینڈ اور اس کا کزن اس آدمی کو ورغلا کر اپنے ساتھ سو¿روں کے فارم پر لے گئے اور وہاں اس پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے آدمی کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بے ہوش ہونے کے بعد انہوں نے اس کا عضو کاٹ ڈالا۔ متاثرہ شخص کی ہسپتال میں حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے لڑکی کے بوائے فرینڈ اور کزن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ شخص کے خلاف لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے یا نہیں۔