گجرات (محمد نواز مغل)کے تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں حسدکی انتہاہوگئی ارباب اختیار سے فوری کاروائی کامطالبہ ایک غریب کی سالبھر کی محنت چند لمحوں خاک کا ڈھیر ہوگئی۔ چک رائے سلطان ٹھوٹھہ رائے بہادرکےقریب طارق حسین مغل آف سدوالبراہمناں کی گند م کوسحری کےوقت آگ لگا دی گئی اوراکٹھی کی گئی گندم منٹوں میں جل کر راکھ بن گئی فوری طورپر15پرکال کیگئی،پولیس نےبروقت پہنچ کرجائےوقوعہ کاجائزہ لیا ملزم کی تلاش شروع کردی۔