چونیاں : بجلی چوروں کے خلاف لاکھوں روپے کے جرمانے مقدمات درج ۔

چونیاں (طاہرحمان سے) بجلی چوروں کے خلاف لاکھوں روپے کے ماہانہ جرمانے کیے جا رہے ہیں اور مقدمات بھی درج کئے جا رہے ہیں اور عوام کو بھی چاہیے بجلی چوروں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور نشاندھی کریں نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اور سب ڈویژن میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ہماری ٹیم کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارایس ڈی او واپڈا شبیر احمد سب ڈویژن چونیاں نے سٹی اتحاد پریس کلب چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف لائن سپرنٹنڈنٹ محمد زاہد شاہ، لائن مین محمد آصف،لائن مین محمد حسین و دیگر ملازموں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو رات دن کام کر رہی ہیں اور لائن مین اپنی اپنی جگہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف پوری سب ڈویژن میں دن رات کام جاری ہے۔ میڈیا کے سوال پر ایس ڈی او شبیر احمد نے مزید بتایا کے اسپیشل ٹیموں کے علاوہ خفیہ ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔اگر ہمارے محکمے میں بھی کوئی ملازم بجلی چوری کرنے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی اور محکمہ بجلی چوری کرنے میں ثابت ہونے پر اسے فارغ کیا جائے گا اور عوام کو بھی چاہیے اپنی نشاندہی کروائیں تاکہ بجلی چوروں کو قابو کیا جا سکے اور کیف کردار تک پہنچایا جائے گا اس طرح ملک چل سکتا ہے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں