شکریہ کراچی آپ نے ثابت کردیا کہ کراچی بھٹو کا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر کراچی کی عوام سے تشکر کا اظہار کیا۔

شکریہ کراچی آپ نے ثابت کردیا کہ کراچی بھٹو کا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر کراچی کی عوام سے تشکر کا اظہار کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام نے تحریک انصاف کی مہنگائی پالیسی مسترد کر دی، الیکشن کو متنازعہ بنانا نامناسب بات ہے، ہارنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ لوگوں نے انہیں کیوں مسترد کیا، پیپلز پارٹی گنتی کے دوران مسلم لیگ ن سے آگے رہی، مسلم لیگ ن کا نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرنا حیران کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں