چونیاں (طاہر رحمان سے)غزوہ بدرحق وباطل کے درمیان فرق کرنے کا دن ہے۔مسلمانوں کیلئے فتح ایک عظیم کامیابی ہے۔اسلامی تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نسل نو کو ایسی عظیم کامیابیوں سے روشناش کرواناہم سب کا اولین فرض ہے۔ اور طلبہ کوخاص طور پر جاننا انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان فیڈرل اتحادیونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر طاہر رحمان وہابی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم دن کو سرکاری سطح پر منانا چاہئے۔313صحابہ کرام کیساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن پر فتح تاریخ انسانی میں ایک اہم واقعہ ہے۔نبی پاک ﷺ اور آپ کے صحابہ نے ثابت قدمی اور جرأت کی ایک مثال قائم کی۔آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنے کردار کونبی کریم ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالنا چاہئے۔ اس میں ہی کامیابی مضمر ہے۔