لالہ موسیٰ (محمد کامران)تحصیل انتظامیہ کی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں،نصف درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمات درج،تحصیلدار کھاریاں مختاراحمدنے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خواص پورمیں بغیرماسک لگائے کاروبارکرنے والے رضوان نوازولد فضل حسین سکنہ محلہ چراغ پورہ،عبدالرحمان ولد حاجی محمدسکنہ صابر کوٹ،حسن ولدطارق محمودسکنہ محلہ رحمت آباد،ضیاء اللہ ولدیت سیٹھ سکنہ کیمپنگ گراؤنڈ،عامر ولدطارق سکنہ پکی گلی، جبکہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر فروٹ فروش آفتاب ولد عبدالحمید کیخلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمات درج کرادیے ہیں