ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں‘سٹوڈنٹس کو زبردستی بلا کر پیپر لئے گئے،والدین کا احتجاج

لالہ موسیٰ(محمد کامران)مرغزارگرلز کالج، گرلز کالج فوارہ چوک نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں‘سٹوڈنٹس کو زبردستی بلا کر پیپر لئے گئے،والدین کا احتجاج،تفصیل کیمطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے باوجود مرغزار کالج بھمبر روڈ اور گرلز کالج فوارہ چوک جمعرات کے روز بھی کھلے رہے۔ والدین کے احتجاج کے باوجود طالب علموں کو کالج بلایا گیا اور ان سے پیپر لئے گئے۔ مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ پرائیویٹ کالج ہوں یا گورنمنٹ کالج ان پر ایک ہی قانون لاگو ہوتا ہے اورقانون پر عملدرآمد کرانا انتظامیہ کی ذمہ دار ی ہے، گورنمنٹ کی طرف سے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مختلف سرکاری کالج کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں