سرگودھا. ڈی پی او ذوالفقاراحمد کی زیر صدارت یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں ہونے والی مجالس اور جلوس کے حوالے سے میٹنگ۔

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمد کی صدارت میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں ممبران امنکمیٹی کے ساتھ ڈی پی او آفس میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں سید حسن طاہرکرمانی، بشیر حسین خان، سید احمد مسعودزیدی، سید وقار حیدر، علی کاظمی اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

شرکاء میٹنگ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کورونا کی حالیہ لہرکے پیش نظر مجالس اور جلوس ہائے کے دوران کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی جائے گی ، ضرورری سماجی فاصلہ سمیت ہینڈسینیٹائزر ، اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدسے ہمارا اپنا ہی فائدہ ہے ، کرونا ایس او پیز کے مطابق منعقد ہونے والی تمام لائسنسی و روایتی مجالس اور جلوسوں کو فول پروفسکیورٹی فراہم  کی جائے گی ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں