لالہ موسیٰ (محمد کامران)چیئرمین چوہدری ندیم اصغر کائرہ ہم نے بڑی محنت اور لگن سے بلا تفریق شہر بھر کے مسائل کو حل کیا ہے، جس کو آپ کے حواری اب دوبارہ خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں، کوارڈینیٹر بلدیہ حاجی شبیر احمد بھٹی نے کہا کہ قصبہ روڑ پر نالیوں کی صفائی تو کر دی گئی لیکن پانچ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک گندگی کو اٹھایا نہی گیا جو نالیوں میں دوبارہ گرنے کے علاوہ عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کا سبب بن رہی ہے انہوں نے کہا میرے علاقے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، شبیر احمد بھٹی نے کہا ہم نے پارٹی بازی سے بالا تر ہو کر اس شہر کو بنانے اور سنوارنے میں اپنا کردا ادا کیا ہے، آپ نے تو اپنے دور اقتدار میں فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر اس شہر کو پانی میں ڈبوئے رکھا، آپ کے دور میں سردار پورہ پر سیوریج اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے شہری اپنے پیاروں کا جنازہ قبرستان نہیں لے جا سکتے تھے، چوہدری ندیم اصغر کائرہ اسی میونسپل کمیٹی کے ساتھ ہم نے مل کر اس شہر کو گندے پانی سے چھٹکارا دلایا، جبکہ آپ کی فیس بکی ٹیم نے آتے ہی کام کم اور تشہیر زیادہ کرنی شروع کر دی ہے، انہوں کہا حاجی اصغر پارک پر اپنے نام کی تختی لگانے سے کچھ نہی ہوتا بلکہ عملی طور پر کام کرنا پڑتا ہے جس حاجی اصغر پارک کو آج اپ نے چند لوگوں پر مشتمل خوشامدی ٹولے کے ساتھ مل کر پہلے سے صاف شدہ پارک کو صفائی کا بہانہ بنا کر صاف کرنے کی ناکام کوشش کی ہے چیئرمین اسی حاجی اصغر پارک کو میں نے علی عمران بھٹی، خنیف بٹ اور بلدیہ ملازمین کے ساتھ مل کر صاف ستھرا کروایا ہے اس کے علاوہ فاطمہ جناح پارک کی بھ صفائی ستھرائی، اس کی تزین و آرائش، شہر بھر میں سیوریج کے نظام کی بہتری، ڈسپوزل پر صفائی ستھرائی اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بھمبر بند پر آپ کے دور کے لگے ہوئے کوڑے کے بڑے بڑے ڈھیروں کو بھی میں نے اپنی ٹیم اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صاف کروایا ہے، لہذا اب آپ دوبارہ سے صرف تشہیر کے لیے ان علاقوں کا وزٹ نہ کریں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کاموں کو خراب کرنے کی بھی کوشش نہ کریں، حاجی شبیر احمد بھٹی نے کہا کہ آپ کی پبلسٹی ٹیم سے پانچ روز قبل قصبہ روڑ پر نالیوں سے نکالی گئی گندگی تو اٹھائی نہیں جا سکی، لہذا چوہدری ندیم اصغر کائرہ اگر آپ کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو ہماری آپ سے التجا ہے کہ ہمارے صحیح کردہ سیوریج کے نظام کو ہی بہتر رکھنے کی کوشش کریں تا کہ اگر آپ اس کو بہتر نہ کر سکیں تو کم از کم اس کو موجودہ صورتحال پر ہی برقرار رکھنے کی کوشش کیجیے گا۔