چو ہدری محمد اسلم دھوریہ مانچسٹر میں سپرد ِ خاک کر دیا گیا
کھاریاں (گل بخشالوی) دھوریہ برادران کے بڑے بھائی چو ہدری محمد اسلم دھوریہ کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مسلم کیمونٹی کے مرکزی قبرستان میں سپرد ِ خاک کر دیا گیا۔
چوہدری برکت علی کے بارہ صاحبزادوں میں مرحوم سب کے بڑے بھائی تھے۔ چوہدری محمد آصف دھوریہ نے کہا ہے کہ مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب، لالہ موسیٰ کے پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی کی امامت میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست نماز ِ جنازہ میں شریک تھے
چوہدری محمد اسلم دھوریہ مرحوم کے صاحبزاد ے چوہدری محمد نعیم دھوریہ قطر میں ہیں ان کی پاکستان تشریف آوری پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعی دعا اور افطاری کے اہتمام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ان شا اللہ