پیرس رپورٹ (حمید چوہدری )
یکم مئی مزدوروں کاعالمی دن ہےیہ دن منانےکامقصدمزدوروں،محنت کشوں کےمسائل اجاگرکرنےکےساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنےاور آوازاٹھاناہے۔…………. آج پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مزدورں کا عالمی دن منایا جارہا ہےمزدوروں کاعالمی دن صرف کاغذوں تک ہی محدودہوکررہے گیاہےیکم مئی یوم مزدورہرسال کی طرح یوم مزدورتومنایاجاتاہےلیکن محنت کش مزدورآج بھی بچوں کےرزق کےتلاش میں بازارکےاس چوک میں پہنچ گیاہے جہاں پردیہاڑی دارمزدوری کےانتظارمیں قطاریں بناکربیٹھ جاتے ہیں اگردیہاڑی لگی توکھائے گاورنہ فاقہ اس کی صحت پرگراں نہیں گزرتا، جن لوگوں کےلیے دنیابھرمیں آج عالمی دن منایاجارہاہے وہی لوگ آج بھی بے خبرہیں یکم مئی یوم مزدور حکومتی سطحی پرصرف کاغذات کی حدتک محدودہوکررہےگیاہےآج کےدن بھی مزدورمحنت کرکے اپنااور اپنے بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔