پیرس : مزدور طبقہ کا جاگیردار، سرمایہ داراور حکومت وقت سے کوئی رہنما آگے بڑھ کر پرسان حال بننے کو تیار نہیں ہے.نعیم چوہدری

فرانس (حمید چوہدری سے) وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کے غلط پالیسیوں کے باعث صرف مزدور طبقہ حد سے زیادہ شکار ہے ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر برائے یورپ،چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری نے کیا مزید کہا کہ دنیا میں اگر کوئی مظلوم طبقہ ہے تو وہ ہے مزدور طبقہ جس کا کوئی جاگیردار، کوئی سرمایہ داراور حکومت وقت سے کوئی رہنما آگے بڑھ کر پرسان حال بننے کو تیار نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی رائیگاں نہیں گئی جو ایک سو سینتیس سالوں کے بعد بہی ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایک مزدور ایک سرمایہ دار کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں