اجزا :
چکن ایک کلو
براﺅن پیا ز 1/2 کپ
ٹماٹر (سلائس)تین عدد
کوکونٹ مِلک1/2کپ
کریم 1/4 کپ
دہی 1/2 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 1-1/2چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
گر م مصالحہ1/2چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1/2چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
کٹی ہری مرچیں تین عدد
کاجو چار عدد
ترکیب:
پہلے بلینڈر میں براﺅن پیاز،کاجو اور کوکونٹ مِلک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں، چکن پر نمک،پسی لال مرچ، کریم، دہی،لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔اب چکن کو ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے،پھر تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،ٹماٹر،پسا دھنیا،گرم مصالحہ،قصوری میتھی،چاٹ مصالحہ،پسی پیازاور کاجو کا پیسٹ ڈال کر اتنا پکائیں کہ تیل اوپر آجائے۔اس کے بعد اس میں چکن اور1/2کپ پانی ڈال کر دس منٹ پکائیں۔آخر میں ہری مرچوں سے گارنش کر کے نان کے ساتھ سرو کریں۔