مزید ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام کیلئے تجاویز اور بلڈنگز تلاش کی جارہی ہیں:ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہ کیمطابق ضلع میں 38ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لئے 3 نئے ویکسی نیشن سنٹر آئندہ ہفتے کام شروع کر دیں گے جس کے بعد ضلع میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد8ہو جائے گی جبکہ 2 نئے سنٹرز کے قیام کے لئے تجاویز زیر غور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاریاں میں مجوزہ ویکسی نیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال،ویکسی نیشن سنٹر ڈنگہ،ر مضان بازار کھاریاں،رمضان ڈنگہ کا بھی معائنہ کیا اور سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں قبل ازیں سپورٹس جیمنز یم گجرات، لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ، آر ایچ سی ڈنگہ اور ریسکیو 1122 بلڈنگ سرائے عالمگیر،میونسپل لائبریری بلڈنگ کنجاہ میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، ابتک 62ہزار سے زائد شہری ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں سے ملحقہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی عمارت، سوشل سیکیورٹی ہاسپٹل جی ٹی روڈ گجرات اور ٹانڈہ میں نئے ویکسی نیشن سنٹر ز کے قیام کے لئے انتظامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جارہی ہے، تین نئے مراکز کے قیام کے بعد ضلع گجرات میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد 7 ہو جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلالپور جٹاں اور کوٹلہ ارب علی خاں میں مزید ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام کیلئے تجاویز زیر غور ہے اور اس مقصد کیلئے مناسب بلڈنگز تلاش کی جارہی ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں آٹا چینی، پھلوں، سبزیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا، انہوں نے ڈنگہ میں شہریوں کی طرف سے ماسک نہ پہننے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور اے سی کھاریاں کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کے ہمراہ بازاروں میں چیکنگ کریں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انو رجپہ اور ڈی پی او عمر سلامت نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر واضع کیا کہ کسی بھی ناجائز منافع خور کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں