عالمی یوم صحافت “ پر کھاریاں پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

عالمی یوم صحافت “ پر کھاریاں پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صدارت صدر مُحمد زمان احسن نے کی ، میڈیا ورکرز کی قربانیوں کو خرا ج تحسین پیش کیا گیا ۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کھاریاں پریس کلب کی طرف سے دنیا بھر کے میڈیا ورکرز سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ شہدائے صحافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اور حکومت سے صحافی کارکنوں کے مطالبات فی الفور پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر کھاریاں پریس کلب کے صدر زمان احسن ، جنرل سیکرٹری انور چوہان ، سینئر نائب صدر ارشد گجر ، نائب صدر جبارساگر ، فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر ، گل بخشالوی ، لیاقت علی قادری ، عثمان جرال ، سلمان بٹ ، سلیم اختر بٹ ، میاں طاہر ، عتیق لال و دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں