چوہدری عمران اشرف پسوال گجر نے چوہدری اسامہ قمر کائرہ کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب کااہتمام کیا

لالہ موسیٰ (محمد کامران )صدر پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں عمران اشرف پسوال گجر نے شہید چوہدری اسامہ قمر کائرہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب کا پروگرام کھٹانہ حویلی کائرہ میں منعقد کیا، دعائیہ تقریب کے پروگرام کا آغاز قاری محمد عارف سلطانی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کا شرف محمد وحید بٹ نوری نے حاصل کیا . جبکہ نقابت کے فرائض قاری حافظ اقبال سیالوی نے سر انجام دئیے . خصوصی خطاب و اجتماعی دعا علامہ مولانا پیر طفیل قادری نے کروائی. دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب چوہدری قمر زمان کائرہ، چوہدری نوید زمان کائرہ، گلزاراحمد نوشی، چوہدری پاندے خاں کائرہ، چوہدری سہیل اشرف ، چوہدری ظفر اقبال کائرہ، چوہدری سلطان نصر کائرہ، ظہیر خان کائرہ ، عمران خان، چوہدری شمریز علی کائرہ ، چوہدری امجد کائرہ، چوہدری نعمان کائرہ، چوہدری حمزہ کائرہ، چوہدری یاسر اقبال کائرہ، چوہدری شکیل کائرہ، چوہدری امتیاز کائرہ ، چوہدری ریاض کائرہ ، مرزا سرفراز، چوہدری ذاکر حسین جلیانی، چوہدری افضل پسوال، مرزا طارق محمود، چوہدری حمزہ افضل کائرہ ، جمیل احمد طاہر، لالہ حنیف باجوہ، ندیم اللہ بٹ، سید اظہرمحمود، مبشر بٹ، ناظم سوہل، شیخ محمد اکبر ، محمد اختر محمود، چوہدری شہزاد کائرہ، محمد مبین قریشی، ندیم ارشد المعروف مٹھو شیخ ،سید فضل محمد، جاوےد اقبال بٹ سمیت تمام دیگر دوست احباب نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی، دعائیہ تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کے لیے صدر پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں عمران اشرف پسوال گجر نے بہترین افطاری کا انتظام بھی کیا اور آنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں