mian-Nadeem-Kharian

گلیانہ روڈ کا نام تبدیل کرکے چوہدری فرخ مجید روڈ رکھنے کا مطالبہ۔راینما پی ٹی آئی میاں ندیم

کھاریاں(جبار علی ساگر) راینما پی ٹی آئی میاں ندیم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں سے گلیانہ روڈ کا نام تبدیل کرکے چوہدری فرخ مجید روڈ رکھنے کا مطالبہ کرنیوالوں تھوڑی ہمت خود کریں اور ایک درخواست جس میں یہ مطالبہ تحریر ہو وہ ڈی سی گجرات کو دے دیں وہ اس پر عمل کرلیں گے۔اسمیں لمبی چوڑی پوسٹیں لگانے کا تو کوئ جواز نہیں پہنچتا۔میاں ندیم نے مزید کہا کہ مجھے ان لوگوں کی سوچ پر حیرت ہوتی ہے جنہوں ایک بڑے قد کی ہردلعزیز سیاسی۔۔سجاجی شخصیت کو صرف ایک روڈ تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔مرحوم کی خدمات اتنی کم نہیں کہ انہیں محدود کیا جاے۔چوہدری فرخ مجید ایک تحریک کا نام تھا جوکہ کسی علاقہ کی محتاج نہیں تھی۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں