صوبائی وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن نے گندم خریدمرکز، ویکسینیشن سینڑز اور رمضان بازاروں میں کئے انتظامات کا جائزہ لیا

لالہ موسیٰ (محمد کامران )صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں گندم کی خریداری کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا، سمگلنگ روکنے کے لیے داخلی اور خارجی رستوں پر چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گندم کی سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی گندم ضبط کرلی جائے گی

موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گجرات کے موقع پر میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تاڑر ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن نے مرکز خرید گندم لالہ موسی ویکسنییشن سینٹر اور رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا گندم خرید ویکسینیشن سینڑز اور رمضان بازاروں میں کئے انتظامات کا جائزہ لیا چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ گجرات کے لئے 20000 ہزار ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے کسانوں میں باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فی کلو چینی پر 20 روپے حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے جبکہ 10 کلو گرام آٹا کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بچاو کی ویکسین کا عمل تیزی سے جاری ہے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ویکسینیشن سینٹرز دن اور رات 2 شفٹوں میں کام کررہے ہیں ویکسینیشن سینٹر ز پر بزرگوں کے لئے نہایت اچھے اقدامات کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ صرف تحریک انصاف کی حکومت کا نہیں ہے کرونا وبا کے پیش نظر یہ ایک عالمی مسئلہ ہے مہنگائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جاریے ہیں منڈیوں اور مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے گراں فروشوں پر خلاف بھاری جرمانے و مقدمات درج کروائے جارہے ہیں صوبائی وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے ہدایت کی کہ گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید سخت انتظامات کئے جائیں مصنوعی مہنگائی وزخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں