6مئی کو بھی زلت (ن)لیگ کا مقدر بنے گی 6 مئی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی، قادر مندو خیل

این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ ذلت مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے ، 6 مئی کو بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی

نجی چینل کے مطابق قادر مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے کوئی شکایت نہیں کی ، فیصلے کے بعد رات ڈھائی بجے چیخنا شروع کیا،محمد زبیر کے دس اعتراضات ہیں ، ایک جگہ ٹھہرتے ہی نہیں ۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا، مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھاگ رہی ہے جبکہ خود مریم نواز نے کورونا کی وجہ سے اپنا جلسہ منسوخ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں