وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا میں اضافہ ہور ہا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حضورﷺ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ،مسلمانوں کی جان بوجھ کر دل آزاری کی جا رہی ہے ، حضور ﷺ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا، مغرب اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کر رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوئے ،او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص اور امن کے پیغام کو اجاگر کرے ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، پاکستان دنیامیں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پر عزم ہے ۔