کھاریاں(جبار علی ساگر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کرونا ویکسئین سنٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔سنٹر کے قیام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔جلد ڈی سی گجرات ۔ سی او ہیلتھ اور عوامی نمائندگان افتتاح کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسئین کے کئے متعدد انتظامات کئے جاتے ہیں ویکسئین کو رکھنے کیساتھ ساتھ ریکارڈ بھی مرتب کیا جاتا ہے جسکے لئے کم ازکم دو کمپیوٹر آہریٹر بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انکی تعیناتی ڈی سی صاحب کریں گے۔عملہ بھی درکار ہے۔انشاءاللہ چند دنوں تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔اور یہ سنٹر بھی باقاعدہ کام شروع کردے گا۔ڈاکٹر بلال بن طارق نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں کرونا ویکسئین سنٹر جکد فنکشنل کردیا جاے گا۔