اسلام آباد : یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ سےملنےوالی گاڑی مسافروین بن گئی،اطلاعات کے مطابق سینیٹ سیکریٹری کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی گاڑی ایس ای این 027 کو پک اینڈ ڈراپ سروس کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو الاٹ کی گئی ہے، گاڑی اسلام آباد سے لاہور مسافروں کی پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونگی نمبر 26 پر گاڑی کا ڈرائیور لاہور جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ مانگ رہا تھا، تصویر بنانے پر ڈرائیور سیخ پا ہوگیا اور اپنا چہرہ ماسک سے چھپا لیا۔
ادھروزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اس پرٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ جن کوپرانی عادتیں پڑی ہیں وہ کب جاتی ہیں، ان لوگوں نے دیہاڑی ضرور لگانی ہوتی ہے چاہیے عزت جاتی ہے توچلی جائے
ذرائع کے مطابق جب گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جانے لگی تو وہ مسافروں کے لے کر فرار ہوگیا۔
دوسری طرف سینیٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایس ای این 027 گاڑی یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کو الاٹ کی گئی ہے۔