لالہ موسیٰ (محمد کامران )راہنما تحریک انصاف سید وجاہت حسنین شاہ گیپکوکے آزادڈائریکٹر نے گزشتہ روز ڈنگہ کا دورہ کیا انہوں نے ڈنگہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے صدر چوہدری ساجد محمود نے پی ٹی آئی ڈنگہ کے راہنماﺅں کے ہمراہ سید وجاہت حسین شاہ کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی اور کاموں کی رفتار اور کام کی کوالٹی بارے گفتگو ہوئی سید وجاہت حسین شاہ نے ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر چوہدری آفتاب احمد،عثمان بشیر بٹ،خالد سہیل بلو،شیخ ولید رحمت ،رزاق حیدری،میاں بشیر انصار ی ودیگر موجود تھے .