لالہ موسیٰ (محمد کامران )جنرل کونسلر یونین کونسل کولیاں شاہ حسین ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمد ارشد آف ڈھنڈالہ کی طرف سے اپنے گاﺅںکے غریب اور مستحق افراد کےلئے 200 جو راشن پیکج تقسیم کیا گیا جن میں 2 سو تھیلے 20 کلو آٹا ،دو کلو چینی، دو کلو چاول، دو کلو گھی، دو کلو دالیں، ایک کلو صابن، آدھا کلو کھجور، دو پیکٹ سویاں دو سو گھروں میں تقسیم کیا گیا۔مرزا محمد ارشد نے بتایا کہ وہ یہ سب کچھ اپنی گرہ سے کر رہے ہیں لاک ڈاون اور شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہے اللہ تعالی کی توفیق اور فضل کرم سے اپنے گاوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں تاکہ ان کی مشکلات اور پریشانی کم ہو اور وہ لوگ بھی رمضان اور عید مبارک کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں.