اسلام آباد : فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور ایپلی کیشن کے تحت چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئی کو ہو گی۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عید الفطر کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جب فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی تھے تو اس وقت بھی انہوں نے عید الفطر سے متلعق متعدد بیانات دیے تھے جس پر انہیں رویت ہلال کمیٹی اور علماء کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔