فرانس (حمید چوہدری سے) پیرس نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے سرائے عالمگیر کے رہائشی فیصل مجید کی نعش پاکستان بھیج دی گئی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ بھلوال غربی کا رہائشی فیصل مجید جس کی عمر 26 سال تھی 21/ 24/03 کو نہر میں ڈوب کر جاں بحق گیا تھا۔
پولیس نے21/ 25/03 کو پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کیا پاکستان ایمبیسی سے احسان کریم نے ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں صوفی محمد نیاز کو اس معاملے میں معاونت کی درخواست کی تھی جس پر صوفی محمد نیاز اور ایمبیسی نے 4 دن کی ان تھک کوشش کے بعد متوفی کےماموں سے رابطہ کیا جو کے بھلوال غربی (فتح پور) سرائے عالمگیر کا رہنے والا تھا جس کی نعش 21 /07/05 کو پاکستان بھیج دی ، اس سارے معاملے کے اخراجات پاکستان ایمبیسی نے ادا کیے اور کوشش نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس صوفی محمد نیاز نے کی۔ اس سارے معاملے میں پولیس کی کاروائی کی وجہ سے ٹائم لگا جو ہر روز فیملی کو آگاہ کیا جاتا تھا
فیصل مجید کی پوری فیملی نے قائم مقام سفیر محمد امجد قاضی ، احسان کریم ، صوفی محمد نیاز اور ادارہ منہاج القرآن کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔