لالہ موسیٰ (محمد کامران)کرنانہ کی نوجوان سماجی شخصیات چوہدری شاہد حنیف گورسی(سپین)، چوہدری بلال حنیف گورسی(سپین)، چوہدری غفار حنیف گورسی، چوہدری افضال حنیف گورسی ،چوہدری شا ویز حنیف گورسی نے اپنے والدین چوہدری محمد حنیف گورسی اور اپنی والد محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے عوامی دارہ المشہور دکھن والا دارہ کی تزئین آرائش کروا دی انہوں نے دارہ کی مکمل تزئین وآرائش کی اور دارہ میں ماربل پتھر لگوایا جس میں 3لاکھ روپے خرچہ آیا جبکہ50ہزار نقدی دئیے دارہ جو کہ گاﺅں کی غمی خوشی کےلئے مخصوص ہے انہوں نے اپنی والدہ محترمہ کی ختم قل کے موقع پر اس کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں نے اپنے وعدہ وفا کرتے ہوئے دارہ کا پتھر لگوادیا ساتھ نقد رقم بھی دی اہلیان کرنانہ نے گورسی برادری کی کاوش اور اچھے کام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے