لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اسلام نگر، غریب پورہ، مرغزار کالونی کا اچانک دورہ کیا، علاقہ میں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ان علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ لیا اور صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ان علاقوں سے بروقت کوڑا اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے قبل ازیں سبزی و فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا اور نیلامی کے موقع پر موجود رہے۔