سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) گزشتہ ماہ اپریل میں ضلع بھر میں گجرات پولیس کو جرائم پیشہ افرادکے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
گجرات پولیس نے 392خطرناک اشتہاری،7ڈکیت گینگز کے19 کارندے،62منشیات فروش اور71اسلحہ بردار گرفتار کئے
لٹیروں سے1کروڑ36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کو واپس لوٹا یا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی زیر قیادت پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔جس سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی ہے اور امن و مان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ ڈی پی اوگجرات نے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تجربہ کار افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں مختلف ٹاسک دے رکھے ہیں۔ پولیس ٹیموں نے گزشتہ ماہ کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی33وارداتوں میں ملوث7خطرناک گینگز کے 19کارندوں سمیت چوری و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان بڑی تعدادمیں گرفتار کئے،جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔جو بعد ازاں اصل مالکان کو واپس لوٹا دیا گیا۔
گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کئے رکھا،دوران آپریشن کل392اشتہاری گرفتار کئے، جن میں سے 97کیٹیگری اے جبکہ195کیٹیگری بی کے اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ جبکہ 100عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ماہ اپریل میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرٹارگٹڈ آپریشن کئے۔62منشیات فروشوں کے قبضہ سے 28کلو گرام چرس، اور مختلف برانڈ کی197لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔
گجرات پولیس ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔جس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف 71مقدمات درج کئے۔ ملزمان سے02کلاشنکوف،4بندوق،8رائفل،57پسٹل سمیت334روند برآمد کئے۔