لاہور : نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں نیب لاہور کی پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل دائر کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

نیب کی جانب سےمزید کہا گیا ہےکہ تمام اقدامات آئین وقانون کے مطابق کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں ضمانت پر رہا کیا تھا اور پھر عدالت نے انہیں 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تاہم لاہور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

دوسری جانب حکومت نے بھی شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں