کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کےنتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کےلیےعلاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ کےمطابق کچےکےعلاقےمیں گاؤں زمان چاچڑ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیاگیاہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہناہےکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔