گجرات (محمد کامران)۔ دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے، 2 سالہ بچی سمیت 2 ہلاک، 5 کو نکال لیا گیا، ایک کی تلاش جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے علاقہ نواحی موضع کولووال کے قریب دریائے چناب میں کشتی رانی کرتے ہوئے کشتیالٹ گئی، جس کے نتیجہ میں کشتی میں سوار سب افراد ڈوب گئے، جس میں سے قریبی لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے 5 افراد کونکال لیا گیا، جس میں سے 2 سالہ بچی مہتاب اور 13 سالہ سدرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں تھیں، جبکہ 1 سالہ بچہ رضوان، 16سالہعثمان اور 33 سالہ ریاض کو زندہ بچا لیا گیا ہے، ڈوبنے والوں میں سے 20 سالہ سدرہ کی نعش تاحال نہ مل سکی ہے، جس کے لئےریسکیو 1122 کی ٹیمیں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے