اسرائیلی فوج نے 12 منزلہ عمارت کو فوجی ہدف کہہ کر عمارت پر بمباری، امریکی خبر ایجنسی اور عرب ٹی وی کے دفاتر تباہ۔

اسرائیلی فوج نے 12 منزلہ عمارت کو فوجی ہدف کہہ کر عمارت پر بمباری، امریکی خبر ایجنسی اور عرب ٹی وی کے دفاتر تباہ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 12 منزلہ عمارت کو فوجی ہدف کہہ کر تباہ کیا، عمارت میں امریکی خبر ایجنسی اور عرب ٹی وی کا بھی دفتر تھا۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کی گئی عمارت میں موجود دونوں میڈیا ہاؤسز نے اسرائیل سے شواہد دینے کامطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے کئی ٹن وزنی دھماکاخیز مواد برسا کر سرنگ تباہ کردی۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان برطانیہ، اسپین، جرمنی اور فرانس میں مظاہرے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور میڈیا ہاؤس کی عمارت پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں پرحملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں