عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی کمپنی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرے گی کیوں کہ صارف جب چاہے نئی پالیسی قبول کرسکتا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتے، نہ ہی ہم آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے، جی ہاں آپ جب چاہیں ہماری پالیسی قبول کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے پیغام کے مطابق اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ ہفتوں بعد پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارف کی واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جب کہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں