فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صدر اورسیز فورم فرانس طارق جاوید گوندل نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ، میزبان تقریب طارق جاوید گوندل نے آنیوالے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔
اس موقع پر منڈی بہاؤالدین اورسیز فورم فرانس کے صدرطارق جاوید گوندل نے فورم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ، طارق جاوید گوندل نے بتایا کہ فورم کا بنیادی مقصد اوورسیز منڈی بہاؤالدین کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے پہلے مرحلے میں منڈی بہاؤالدین کے ضرورت مند افراد کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے ہنر مند افراد کو آسان اقساط اور بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں کسانوں کو بھی بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، معاون خصوصی منڈی بہاؤالدین اورسیز فورم برائے یورپ عصمت اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں فورم کا دائرہ کار پاکستانی کمیونٹی تک بڑھائیں گے ، جنرل سیکرٹری اورسیز فورم فرانس ابوبکر گوندل کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈیز کو پاکستان لیجانے کا مسئلہ بھی بہت بڑا ایشو ہے جس کیلئے سفارتخانہ پاکستان کے عملے سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفارتخانہ پاکستان مکمل تعاون کرے گا، میڈیا ایڈوائزر اوورسیز فورم فرانس رضوان گوندل نے بتایا کہ فورم سالانہ ٹارگٹ 500 بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے کوویڈ کی وجہ سے 2020 /2021 میں 300 افراد کو منڈی بہاو الدین میں روزگار فراہم کیا جا چکا ہے آخر میں صدر اورسیز فورم فرانس طارق جاوید گوندل نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔
شرکاء تقریب میں سرپرست اعلی محمد افضال گوندل، صدر طارق جاوید گوندل، جنرل سیکرٹری چوہدری ابوبکر گوندل، معاون خصوصی برائے یورپ عصمت ﷲتارڈ، سینئر نائب صدر افضال انور رانجھا،نائب صدر ساجد گوندل، جوائنٹ سیکرٹری مظہر قیوم گوندل، فنانس سیکرٹری سلطان محمود، سیکرٹری اطلاعات و نشریات رضوان گوندل، میڈیا کوآرڈینیٹر تسکین حیدر گوندل، صدرپاکستان اورسیز فورم پیرس رضوان سہیل گوندل، میڈیا کوآرڈینیٹر قیصر محمود گوندل، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری سوئین ارشدکرڑ، عمران نصیر گوندل، سید قیصر شاہ، طفیل گوندل، داؤد طارق گوندل، صدام تارڈ، ظفر سندھو، ڈاکٹر محمد اشفاق، چوہدری حسن رانجھا، صہیب عباس، افضال بہادر گوندل، محمد عباس، شاہد عمران سمیت سیاسی وسماجی، صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔