اسلام آباد : لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد ملک بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں کھل گئیں
رات آٹھ بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوں گی۔ مسافر گاڑیوں میں پچاس فیصد نشستوں پر سواریوں کی پابندی برقرار رہیں گی۔
پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن میں تیس مئی تک توسیع کردی گئی۔ این سی او سی نے سیاحت پر پابندی میں توسیع کر دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئرپورٹس پرپہنچنے والے چارٹرڈ اور نجی طیاروں کے فضائی عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دے دیا۔